جماعت اسلامی وحدت کشمیر اورحق خودارادیت پر کوئی کمپورومائز نہیں کرے گی،ڈاکٹر محمد مشتاق خان

مظفر آباد(صباح نیوز)جماعت اسلامی کے زیرا ہتمام کشمیرکانفرنس کا انعقاد کیاگیا،کانفرنس سے برطانیہ اور امریکہ سمیت دیگر ممالک کے مندوبین شریک ہوئے،کشمیرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ جماعت اسلامی وحدت کشمیراور حق خودارادیت پر کوئی کمپورومائز نہیں کرے گی،وحدت کشمیرا ور حق خودارادیت پر پوری قوم یک جان اور یک زبان ہے،عالمی برادری کے دوہرے معیارات کھل کر سامنے آچکے ہیںاب مہذب دنیا کو اپنی راہ معین کرنی ہوگی،امریکی صدر صدی کا سب سے بڑا جھوٹ بول رہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر حملہ حماس کے 7اکتوبر کے حملے کی وجہ سے کیا ،اسرائیل 76برسوں سے روزانہ کی بنیاد پر فلسطینیوںکو شہید کررہاہے،

اسی طر ح کشمیرمیںہندوستان ] 27اکتوبر 1947سے  جبری فوجی قبضہ کر کے قتل عام کررہاہے ،کشمیری اور فلسطینی اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قرارادادوں کے مطابق جائز جدوجہد کررہے ہیں عالمی برادری اور امریکہ اور مغربی ممالک اگر یوکرائن کی حمایت کررہے ہیں تو پھر کشمیریوں اور فلسطینیوں کی بھی حمایت کرنی چاہیے ،یوکرائن کے لیے مغرب سے رضاآکر لڑرے ہیں تو وہ ہیروز ہیں تو کشمیراور فلسطین کی آزاد ی کے لیے بھی جدوجہد کرنے والوں کی مدد کے لیے آنے والوں کوہیروز کہنا چاہیے عالمی برادری کے ا ن دوہرے معیارات کی وجہ سے دنیا کا آمن تباہ ہورہاہے ،کشمیراور فلسطین کے عوام کو آزادی دلائے بغیر دنیا میں آمن قائم نہیں ہوسکتا،جنوبی ایشیا کا امن کشمیر کی آزادی سے وابستہ ہے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اول روز سے تحریک آزادی کشمیرکی حقیقی پشیتبان ہے اور صبح آزادی تک اپنا کردار ادا کرے گی،

انھوں نے کہاکہ پوری کشمیری قوم اور اوورسیز مل کر فیصلہ کن جدوجہد کریںگے ،مودی کے عزائم کوناکام بنائیںگے ، ڈاکٹر مشتا ق نے کہاکہ اوورسیز کشمیریوں کی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے والڈ کشمیراویئر نس فورم امریکہ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر غلام بنی فائی نے کہاکہ انسانی آزادیوں اور جمہوریت پر یقین رکھنی والی دنیا کشمیریوں کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کرتی ہے، کشمیر اپنے حق کے حصول کی جائز جدوجہد کررہے ہیں،کشمیریوںکو یہ حق اقوام متحدہ نے دیاہے ،عالمی برادری نے کشمیریوںسے عہد کیاہوا ہے کہ وہ کشمیریوںکو حق دلائے گی کہ وہ اپنی مرضی سے اپنے سیاسی مستقبل کافصلہ کرے ،

جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان  نے کہاکہ اوورسیز کشمیریوں کی تحریک آزادی کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں ہمار ے قائدین نے اپنی ساری زندگیاں کشمیرکی آزادی کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے گزاردی ہیں،تحریک کشمیریورپ کے صدر محمد غالب نے کہاکہ پوری کشمیری قوم ون پوائنٹ ایجنڈے حق خودارادیت کے لیے نکلے یہ کشمیریوںکا بنیادی اور پیدائشی حق ہے اور اس کو دنیا نے تسلیم کررکھا ہے،

کشمیری اپنے حق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔تحریک کشمیربرطانیہ  کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہاکہ کشمیری برطانیہ میں مسئلہ کشمیرکو بھرپور انداز سے اجاگر کررہے ہیں ،مظفرآباداور اسلام آ بادوالو ں کی ذمہ داری زیادہ بنتی ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور آزادی کی اس جدوجہد کو منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کریں،کشمیرسالویشن موومنٹ کے صدر الطاف بٹ نے کہاکہ اہل کشمیرجس طرح بجلی کے بلات اور آٹے لیے نکلے ہیں اسی طرح اپنے حق خودارایت کے حصول کے لیے بھی نکلیں۔