آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کے لئے وفاقی حکومت 23ارب روپے دے گی


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال پر خصوصی اجلاس کا انعقاد پیرکواسلام آباد میں ہوا.

اجلاس میں وزیرِاعظم آزاد جموں و کشمیر، آزاد کشمیر حکومت کے وزرا اور اعلی سیاسی قیادت نے شرکت کی۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا اور اتحادی جماعتوں کے زعما نے بھی شرکت کی.

اجلاس میں حالیہ صورتحال کا مفصل جائزہ لینے کے بعد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔ک شمیری قیادت اور جملہ شرکا نے وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کاشکریہاداکیا۔اجلاس میں وفاقی وزراء آزادکشمیر کے وزیراعظم، وزرائ، سابق وزرائے اعظم راجہ فاروق حیدر، یعقوب اور دیگر کشمیری رہنما شامل تھے۔