کسانوں کو کھاد سونے کے بھا وبھی نہیں مل رہی، شہباز شریف


لاہور(صباح نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسانوں کو کھاد سونے کے بھا وبھی نہیں مل رہی۔شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کسانوں کی حالت قابل رحم ہے اور حکومت غائب ہے۔

کسان کی مدد نہ ہوئی تو زرعی اجناس اور پیداوار کی قلت کی صورت پورا ملک خمیازہ بھگتے گا۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو کھاد سونے کے بھا بھی نہیں مل رہی جبکہ آٹا، چینی اور گیس کی طرح کھاد بھی غائب ہو گئی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ کسانوں کی ہنگامی مدد کی جائے اور یوریا کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔