پولیس کے ایک ہیڈ کانسٹیبل نے خودکشی کر لی


سری نگر: ضلع ادھم پور میں بھارتی پولیس کے ایک ہیڈ کانسٹیبل نے خودکشی کر لی ہے۔ ہیڈ کانسٹیبل رنجیت سنگھ نے تھانہ لٹی کے اپنے کمرے میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خود کشی کی۔ساتھی اہلکاروں نے رنجیت سنگھ کو خون میںلت پت دیکھ کر اسے ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا۔

دریں اثنا ضلع رام بن کے علاقے بووالی بازار میں ایک 30 سالہ شخص شکور احمد عرف بلہ پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔