کوئی بھی عمران خان کو اقتدار سے نہیں نکال سکتا ،چوہدری سرور


لاہور(صباح نیوز)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کوئی بھی عمران خان کو اقتدار سے نہیں نکال سکتا ۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے جنوبی پنجاب کے ورکرز کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور  نے کہا کہ کوئی بھی عمران خان کو اقتدار سے نہیں نکال سکتا، وہ 2023 تک وزیراعظم رہیں گے،عام انتخابات ایک دن بھی پہلے نہیں ہوں گے ،اپوزیشن تحمل کا مظاہرہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں وزیراعظم عمران خان کسی سے بلیک میل ہونے والے لیڈر نہیں ہیں، اپوزیشن جماعتیں تقسیم ہیں ان کے احتجاجی مارچ بھی سیاسی مشہوری کے لیے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کہ عام انتخابات وقت سے ایک دن بھی پہلے نہیں ہوں گے، ناکامی اپوزیشن کا مقدر ہے، اپوزیشن سڑکوں پر آنے کے بجائے الیکشن کا صبر و تحمل سے انتظار کرے۔

انہوں نے کہا  کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔