مظفر آباد میں پولیس اہلکار کی اہلیہ نے کم سن بچی سمیت  دریا میں کود کر خود کشی کر لی



 مظفرآباد(صباح نیوز) مظفر آباد میں ایک دلخراش واقعے میں ایک پولیس اہلکار کی اہلیہ نے چار سالہ معصوم بچی سمیت دریا ئے جہلم میں چھلانگ لگا  دی۔ریسکیو ون ون ٹو ٹو اور پولیس کی ٹیمیں دریا کے کنارے چھلانگ لگانے والی خاتون  اور بچی کی نعش کی تلاش شروع کر دی ہے

تفصیلات کے مطابق گڑھی دوپٹہ کے نواحی گاؤں بانڈی کوکیال کی 21 سالہ بشریٰ جس کے بارے میں لواحقین کا دعوی ہے کہ وہ  وہ ذہنی مریضہ تھی نے گزشتہ روز دومیل پل سے اپنی چار سالہ معصوم بچی کو لے کر دریائے جہلم میں کود گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ون ون ٹو ٹو اور پولیس کی ٹیمیں دریا کے کنارے چھلانگ لگانے والی خاتون کی تلاش شروع کر دی۔خودکشی کرنے والی  خاتون بشری زوجہ محمد آصف بانڈی کوکیال کی رہائشی تھی۔