سری نگر: جنوبی کشمیر اور سری نگر میں ٹریفک کے دو حادثات میں معمر خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ضلع کولگام میں سڑک کے ایک حادثے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے ۔
ضلع کے علاقے کھڈونی میں ایک تیز رفتار ٹرک نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں اس پر سوار دو سگے بھائی شبیر احمد ڈار اور عادل احمد ڈار جانبحق ہو گئے۔پولیس نے واقعے کے حوالے سے مقدمہ درج کر لیا ہے۔دریں اثناسری نگر کے مضافاتی علاقے ملورہ میں پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں ایک معمر خاتون جانبحق ہو گئی۔ایک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے خاتون شدید زخمی ہوئی اور وہ بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی۔