سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بارشوں کے دوران سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں بجلی کا نظام بری طرح تباہ ہو گیا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں تقریبا 1,100 بجلی کے کھمبے گر گئے ہیں 30 بجلی کے فیڈرز بھی بے کار ہوگئے
پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سیکرٹری ایچ راجیش پرساد نے میڈیا کو بتایا کہ آنے والے سیلاب نے بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو کافی نقصان پہنچایا، کشمیر کے علاقے میں 600 اور جموں میں500کھمبوں کو نقصان پہنچا کنڈیکٹرز اور ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کو بھی نقصان ہوا ۔لائنوں کو بھی نقصان پہنچا، 400 KVK لائنوں کو احتیاطی تدابیر کے طور پر بند کر دیا گیا رامبن ضلع ہیڈکوارٹر کے اندر گول سب ڈویژن میں چار ٹرانسمیشن ٹاور تباہ ہوگئے ۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی بحالی کی کوشش کی جارہی ہے
دریں اثنا جموں اور کشمیر پاور ٹرانسمیشن کارپوریشن لمیٹڈ(جے کے پی ٹی سی ایل) نے ایک بیان میں کہا کہ بجلی کا نظام متاثر ہونے سے شمالی گرڈ سے صرف ایک کنکشن پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں اگر آخری بقیہ رابطہ منقطع ہوا تو صورتحال مزید بڑھ سکتی ہے اور پوری وادی کو متاثر کر سکتی ہے۔