لاہور(صباح نیوز)نائب صدر مسلم لیگ( ن )مریم نواز نے کہا ہے کہ کیچ میں 10 فوجی جوانوں کی شہادت کا سن کر دل بہت افسردہ ہے۔
مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ وطن کی محبت میں جان قربان کرنے والے بہادر جوانوں اور ان کے خاندانوں کو سلام، اللہ شہدا کو جزا عطا فرمائے اور ان کے پیاروں کو صبر جمیل دے۔
خیال رہے کہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کے حملے میں 10 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔