راولپنڈی (صباح نیوز)راولپنڈی کے کہوٹہ روڈ پر ڈاکوؤں نے حویلی آزاد کشمیر سے لاہور جانے مسافر بس لوٹ لی،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک مسافر جاں بحق اور ڈرائیورزخمی ہو گیا ۔پولیس کے مطابق مسافر بس حویلی آزاد کشمیر سے لاہور جا رہی تھی، ڈاکوؤں نے کہوٹہ روڈ پر ناکہ لگا کر مسافروں سے لوٹ مار کی۔پولیس کے مطابق کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک مسافر جاں بحق اورڈ رائیور شدید زخمی ہوگیا ،لاش اور زخمی کو ہسپتا ل منتقل کر دیاگیا ۔پولیس نے بتایا کہ مسافر بس لوٹنے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments