بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں18 افراد جاں بحق


کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 18 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں سے ہلاکتیں سوراب، پشین، چمن، ڈیرہ بگٹی، لورالائی اور کیچ میں ہوئیں، اور طوفانی بارشوں سے صوبے میں 2040 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 14شاہراہیں اور 3پل بھی متاثر ہوئے ۔ دوسری جانب بلوچستان بھر میں چار روز کے وقفے کے بعد بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا، صوبے کے 25 اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں 24، کوئٹہ 25 اور ژوب میں درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اسی طرح بارکھان 26، پنجگور 27 جبکہ خضدار میں درجہ حرارت 25 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے مغربی اور شمالی اضلاع میں شدید بارش کا امکان ہے۔