لاہور(صباح نیوز)الیکشن کمشنر پنجاب کنٹرول روم نے گجرات اور رحیم یار خان میں پولنگ رکنے کی خبر کا نوٹس لے لیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن پنجاب نے کہا کہ گجرات کے پولنگ سٹیشن پر پولیس کے ذریعے صورتِ حال پر قابو پا لیا گیااور پولنگ کا عمل شروع کردیاگیا۔ترجمان نے بتایا کہ رحیم یار خان کے حلقے پی پی 266 کے پولنگ سٹیشن محب شاہ پر جھگڑا پولنگ سٹیشن سے باہر ہوا تاہم پولنگ سٹیشن پر پولنگ کا عمل شروع کردیا گیا ۔