مظفرآباد(صباح نیوز) آزادجموںوکشمیر یونیورسٹی مظفرآبادکی میزبانی میں 23 اپریل کو تین روزہ عالمی زوالوجی کانفرنس شروع ہوگی۔بیالیسویں عالمی زوالوجی کانفرنس میں امریکہ ، آسٹریلیا،سوئزلینڈ، گریس،چین،ترکی اوردنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ،سائنسدان،محققین جامعات کے وائس چانسلرز،فیکلٹی ممبران،سکالرز سمیت ایک ہزار سے زائد شرکاء شرکت کریں گے جبکہ پانچ سو سے زائد محققین زوالوجی کے میدان میں اپنے تحقیقی مقالہ جات پیش کریں گے۔ تین روزہ بیالیسویں (42nd)عالمی پاکستان کانگرس آف زوالوجی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔
جامعہ کشمیر کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی کے زیرصدارت انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان کا مشترکہ اجلاس جمعرات کے روز کنگ عبداللہ کیمپس میں منعقد ہوا جس میں عالمی کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں حتمی شکل دی گئی۔رجسٹرارمیریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ،چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف زوالوجی ڈاکٹر نزہت شفیع ،ڈین سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خواجہ رفیق، ڈائریکٹر فنانس پروفیسر ڈاکٹر خواجہ بشارت،پرووسٹ ہاسٹلز ڈاکٹر رخسانہ سید، ڈائریکٹر ورکس اظہر علی،ڈائریکٹر اوریک ڈاکٹر رئوف،ٹرانسپورٹ آفیسر راجہ احسن ،اسٹیٹ آفیسر راحیل عباسی،کوارڈینیٹر لنکن کارنر زوپاش خان،اور آفیسر تعلقات عامہ مبشرنقوی سمیت فیکلٹی ممبران شعبہ زوالوجی ودیگر انتظامی آفیسران سربرہان کمیٹیزنے شرکت کی۔ممبران اجلاس کو دی گئی
بریفنگ میں بتایا گیاکہ زوالوجیکل سوسائٹی آف پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ تین روزہ بیالیسویں (42nd)عالمی پاکستان کانگرس آف زوالوجی رواں ماہ کی 23تاریخ کنگ عبداللہ کیمپس جامعہ کشمیر میں شروع ہوگی جس میں امریکہ ، آسٹریلیا،سوئزلینڈ، گریس،چین،ترکی اوردنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ،سائنسدان،محققین سمیت یونیورسٹی آف بلتستان،شہیدبینظیربھٹو یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈایمنل سائنسز سندھ،پرسٹن یونیورسٹی کراچی،اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور،یونیورسٹی آف اوکاڑہ ،بابا گرونانک یونیورسٹی فیصل آباد،چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز ،فیڈرل اردو یونیورسٹی آف آرٹس سائنسز اینڈٹیکنالوجی سمیت کئی دیگر جامعات کے وائس چانسلرز،فیکلٹی ممبران،سکالرز سمیت ایک ہزار سے زائد شرکاء شرکت کریں گے جبکہ پانچ سو سے زائد محققین زوالوجی کے میدان میں اپنے تحقیقی مقالہ جات پیش کریں گے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے کہا کہ بلاشبہ عالمی پاکستان کانگرس آف زوالوجی کی میزبانی جامعہ کشمیر کے لیے ایک اعزاز ہے اور کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے مادر علمی کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ جامعات میں کانفرنسز،سیمینارز ،مزاکرے اور دیگر تخلیقی سرگرمیاں طلباء و طالبات میں تحقیق کی خواہش کو پروان چڑھانے میں انتہائی ممدومعاون ثابت ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جامعہ کشمیر میں معیاری تعلیم و تحقیق کے فروغ کے لیے نہ صرف زوالوجی بلکہ دیگر سائنسز وسوشل سائنسز کی کانفرنسز کے انعقاد کے لیے بھی متعلقہ شعبہ جات کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے قائم کردہ کمیٹیز کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ تین روزہ بیالیسویں عالمی پاکستان کانگرس آف زوالوجی کے سلسلہ میں تمام انتظامات بروقت مکمل کریں اور اس کانفرنس میں شرکت میں شرکت کی غرض سے دنیا بھر سے آنے والے مندوبین کو تمام مطلوبہ سہولیات بطریق احسن فراہم کرنے کو یقینی بنائیں۔