خیبرپختونخوا حکومت کا مظلوم فلسطینیوں کے لئے دس کروڑ روپے امداد کا اعلان


پشاور(صباح نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے مظلوم فلسطینیوںکے لئے دس کروڑ روپے کی مالی امداد کا اعلان کردیا ۔

یہ اعلان بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان مظلوم فلسطینیوں کا مکمل ساتھ دینے سے متعلق ویژن کے تحت کیا گیا ہے ۔ اہل فلسطین پر مشکل وقت میں خیبرپختونخوا حکومت نے مالی عطیہ کا اعلان کردیا ہے ۔ اس حوالے سے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ہدایت جاری کی تھی ۔صوبائی وزارت خزانہ نے عملدرآمد کرتے ہوئے رقم جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔مشیرخزانہ مزمل اسلم نے اپنے بیان میں کہا ہے مشکل وقت میں اہل فلسطین کے لئے 100ملین عطیہ کا اعلان کیا ہے خیبرپختونخوا حکومت مظلوم فسلطینوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ مظلوم فسلطینیوں کی مدد اور آزادی سے متعلق عمران خان کے نقش قدم پر چل رہی ہے ۔