کوئٹہ (صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ رمضان المبارک میں غرباء ومساکین مہنگائی وغربت کی وجہ سے بہت پریشان ہیں عوام الناس کی مشکلات میں بجلی وگیس لوڈشیڈنگ نے مذیداضافہ کردیا ہے یوٹیلٹی اسٹورز پربرائے نام رعایت دیکر عوام کا استحصال کیا گیا عوام کو پیکیج نہ دینالمحہ فکریہ ہے ۔کوئٹہ سمیت دیگر بڑے شہروں کی ترقی کیلئے پیکیج کا اعلان کیا جائے متاثرین بارش وسیلاب کی مددیقینی بنائی جائے غیرقانونی پٹرول پمپ ختم کرنے کے بجائے ایرانی پٹرول کو قانونی شکل دیکر چندسمگلرکونوازنے کے بجائے پوری قوم کو فائدہ پہنچایاجائے ۔کمشنر کوئٹہ ناجائز منافع خوروں ،زخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لیں حقیقی سستے بازار کا انعقاد ،قبضہ گروں ،ٹینکر ودیگرمافیازکے خلاف ایکشن لیکر عوام کو آسانی وسہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ بدعنوانی بے انصافی لاقانونیت نے ہر فرد اداہ اورعلاقے کے عوام کو پریشان کر رکھا ہے ۔بلوچستان میں زراعت معیشت تباہ ۔صنعتیں کارخانے نہ ہونے اور سرکاری سطح پر بھی روزگار ناپید ہے بے روزگار انتہا کو پہنچ رہی ہے روزگاروکاروبارکے مواقع نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان بے راہ روی منشیات کی طرف راغب ہورہے ہیں حکومت بے روزگاروں کو روزگار وکوئی الائونس دینے کے بجائے بے روزگاری میں اضافہ کر رہے ہیں ایرانی پٹرول او رسرحدی تجارت سے وابستہ افراد کیمسائل ومشکلات میں اضافہ کیے جارہے ہیں ایرانی پٹرول ڈیزل پر کوئی سرجاری ٹیکس نہیں اس کے باوجود خفیہ قوتیں سیکورٹی فورسزچیک پوسٹوں پر لاکھوں کروڑوں روپے بھتہ وغنڈہ ٹیکس کے نام پر وصول کر رہے ہیں جس کی وجہ سے تیس روپے ایران میں خریداگیا پٹرول کوئٹہ آکر لٹیروں غنڈہ ٹیکس وبھتہ وصول کرنے والوں کی وجہ سے دوسوسترروپے لیٹرہوگیا کمشنر کوئٹہ ایرانی پٹرول پمپس کو بند کرنے کے بجائے غنڈہ ٹیکس بھتہ خوری چیک پوسٹوں پر لوٹ مار کو بند کرکے ایرانی پٹرول کی قانونی آمدروفت شروع کریں تاکہ قومی خزانے کیساتھ عوام کو بھی فائدہ ہوجائے ۔ رمضان المبارک میں گیس وبجلی لوڈ شیڈنگ فی الفور بند کیا جائے سحروافطار کو گیس بجلی لوڈشیڈنگ کا وعدہ تو کیا جاتاہے مگر پابندی نہیں۔حکومت رمضان المبارک میں صوبائی دارالحکومت سمیت دیگر علاقوں میں گیس بجلی لوڈشیڈنگ فی الفورختم کیاجائے تاکہ روزہ داروں کو آسانی وریلیف مل سکیں ۔ بلوچستان کاسب سے بڑامسئلہ بدعنوانی ،لاپتہ افراد،حقوق سے محرومی ہے حکمرانوں میں دیانت داری اور وفاق کا اخلاص ہو توبلوچستان کے سلگتے مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔جماعت اسلامی حقوق کے حصول ،سلگتے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کر ررہی ہے ۔بلوچستان کے نئے حکومت کو تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر توجہ دینی چاہیے ۔جماعت اسلامی کے نشان ترازو ،انقلابی منشور کے تحت اتحادی سیاست سے ہٹ کر الیکشن میں حصہ لینے سے کارکنان میں نیا جذبہ اور تحرک پید اہوا ہے ۔ کامل یکسوئی ہم آہنگی وسعت وبہتری کیلئے ووٹر سازی یونٹ سازی کرکے امرائے اضلاع ،امیدواران وذمہ داران ملکر کام میں بہتری لاکرسیاسی انتخابی کامیابی حاصل کریں گے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments