سبی میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ، ڈی ایس پی خالد زمان جاں بحق،ایک حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار

سبی (صباح نیوز)بلوچستان کے ضلع سبی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی خالد زمان جاں بحق ہو گئے۔ بلوچستان کے ضلع سبی میں نامعلوم مسلح ملزمان نے ڈی ایس پی خالد زمان مری کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ڈی ایس پی خالدزمان مری کو 6 گولیاں لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔جوابی فائرنگ کے بعد پولیس نے ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔۔