کوئٹہ میں پولیو کا مزید ایک کیس سامنے آ گیا


کوئٹہ (صباح نیوز)کوئٹہ میں پولیو کا مزید ایک کیس سامنے آ گیا ۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی)نے تصدیق کی ہے کہ کوئٹہ میں رواں سال کا دوسرا اور بلوچستان کا 13واں پولیو کا کیس سامنے آیا ہے۔ اس کیس کے سامنے آنے کے بعد صوبے میں پولیو کے پھیلاؤ پر گہری تشویش ظاہر کی جا رہی ہے،پاکستان میں رواں سال کل کیسز کی تعداد 18ہوگئی ۔

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے اس واقعہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے کچھ علاقوں میںانسداد پولیو مہم میں رکاوٹوں کی وجہ سے وائرس پھیلنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہم اپنی کوششیں دوگنا کر رہے ہیں۔