کورونا وائرس،ملک بھرمیں مزید19افراد جاں بحق


اسلام آباد(صباح نیوز)مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میںمزید19 افراد جاں بحق ہوگئے، کل اموات 28496ہو گئیں،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 580نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 96 لاکھ 6 ہزار 900 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 901 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 24 ہزار 85 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 247 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.32 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 580 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 75 ہزار 158 ہوگئی، پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار 678، سندھ میں 4 لاکھ 70 ہزار 978، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار 319، بلوچستان میں 33 ہزار 280، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 392، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 22 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 489 کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 19 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 496 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 936، سندھ میں 7 ہزار 579، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 757، اسلام آباد میں 941، بلوچستان میں 356، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔