کوئٹہ(صباح نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کی جانب سے مقامی میرج ہال میں الخدمت ڈونر کانفرنس ہوئی جس میں مخیر حضرات کی جانب سے مختلف پراجیکٹس کیلئے ساڑے پانچ کروڑروپے جمع ہوئے ،امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی،الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ نے کہاکہ ا لخدمت فاؤنڈیشن غم سمیٹنے خوشیاں بکھیرنے کیلئے مخیر حضرات سے تعاون مانگت رہی ہے ۔الخدمت کا مقصد ایمانداری سے انسانیت کی بلاتفریق خدمت ہے الخدمت جیسے ادارے ملک میں موجود ہوں تویتیموں بیواؤں غرباء ومساکین کو فکر نہیں کرنی چاہیے ۔الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر کے پریشان حال عوام کیلئے اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے ۔ الخدمت فاؤنڈیشن قدرتی آفات ،یتیموں کی کفالت ، بیواؤں ،طلباء وغرباء ،مساکین کی مدد ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی،خواتین وبچوں کی فلاح وبہبود،مساجد کی تعمیر، طلباء کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے ، جیلوں میں قیدیوں کی تعلیم ومدد کیلئے بھی کام کر رہی ہے۔ لوگوں سے مدد کی اپیل کرنا مناسب بات نہیں ،لوگوں کو خودآگے آکر الخدمت کی مد د کر نی چاہیے۔بلوچستان کے سرمایہ داروں کے پاس بہت سرمایہ ہے اگر فکر آخرت اور فکرانسانیت ہو تو یہ انسانیت کی خدمت میں استعمال ہوسکتاہے جس سے غربت ،بے روزگاری ،تنگدستی ختم مسائل میں کمی آسکتی ہے۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کی جانب سے مقامی میرج ہال میں الخدمت ڈونر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس سے ڈاکٹرعائشہ ،ڈاکٹرعبدالرحمان ودیگر نے بھی خطاب کیا کانفرنس میں جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری زاہداختر بلوچ ،نائب امیر صوبہ ڈاکٹرعطاء الرحمان ، الخدمت فائونڈیشن خواتین ونگ صوبائی صدر یاسمین اچکزئی ،انجینئر عادل سلیمان خیل ،عبداللہ خان کاکڑ،اعجازمحبوب ،نقیب اللہ اخوانی، سرورجاوید ،ڈائریکٹر جنرل طارق جاویدمینگل ،سابق منسٹرشانیہ خان ،امجد لاشاری سمیت انتظامیہ کے آفیسران مخیر خواتین ،حضرات تاجر برادری ،جماعت اسلامی الخدمت فائونڈیشن کے ذمہ داران وکارکنان نے کثیر تعدادمیں شرکت کی اس موقع پر الخدمت بلوچستان کے مختلف پراجیکٹس کے گزشتہ سال کی کارکردگی رپورٹس بھی پیش کی گئی ۔
شرکاء سے مختلف پراجیکٹس کیلئے نقدی ،زیوارت ،خطہء زمین، چیک اور وعدوں کی صورت میں تقریبا ساڑے پانچ کروڑ روپے جمع ہوئے ۔مولانا عبدالحق ہاشمی ،مرتضیٰ خان کاکڑودیگر مقررین نے اپنے خطاب میں الخدمت فاؤنڈیشن کو کامیاب ڈونر کانفرنس کے انعقاد پر الخدمت کی پوری ٹیم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ الخدمت دیانت داری ،اخلاص وبہترین کارکردگی کی وجہ سے پورے ملک کیلئے ماڈل بن گیا ہے جماعت اسلامی اپنے قیام کے وقت سے ہی خدمات انجام دے رہی ہے،خدمت کے کاموں کا آغاز مولانا مودودی رحمة اللہ علیہ کی ہدایات کی روشنی میں شروع کیا گیاجو الحمد اللہ آج نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر بھی جاری وساری ہیں ۔الخدمت زندگی کے تقریباً تمام شعبوں میں کام کر رہی ہے۔عوام کی خدمت کے کام ریاست کے کرنے کے ہیں ۔ حکومت کا تعلیم ،صحت کیلئے اربوں کا بجٹ ہوتا ہے،مگر پریشان حال عوام کیلئے صحت ہے نہ تعلیم ، پانی تک بھی لوگ خرید کر پیتے ہیں ۔یہ ہمارے ٹیکسز کے پیسے ہوتے ہیں۔ریاست کا بدل ریاست ہوتی ہے ۔سب سے بڑی خدمت یہ ہے کہ ہم اپنے پیسوں کی نگرانی کریں ۔ الخدمت کا سارانظام اعتبار،دیانت داری ،ایمانداری اور اخلاص پر چل رہا ہے الخدمت میں دیانت دار مخلص ایماندار لوگ نہیں ہوں گے تو یہ سسٹم جام ہوجائیگا ۔ حکومتوںمیں ایماندار دیانت دار عوام سے مخلص لوگ ہوں گے تو سسٹم میں بہتری وتیزی آئیگی کوئٹہ بلوچستان کے عوام کو الخدمت نے جدید بہترین ہسپتال کا تحفہ دیا ہے جس میں معمولی فیس پر سی ٹی اسکین ،ایم آرآئی ،ڈیسکا ،میموگرافی سمیت ٹیسٹ کی جدید سہولتیں دستیاب ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ الخدمت ملک سے باہر بھی لوگوں کی خدمت کر رہی ہے،غزہ فلسطین کے پریشان حال مسلمانوں کی مدد الخدمت فائونڈیشن کر رہی ہے راشن علاج کی سہولیات اور ایمبولینس تک بجھوارہے ہیں ۔مخیر حضرات تاجر برادری اہلیان کوئٹہ وبلوچستان اور پاکستان سے باہر موجود ہم وطنو ں سے کہتا ہوں کہ پریشان حال عوام ،دیہاڑی دار طبقے طلباء یتیم بچوں بچوں کی مدد کرنے بے سہاروں کا سہار ابننے کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کاساتھ دیں ۔ الخدمت فائونڈیشن 7شعبہ جات تعلیم ،صحت ،صاف پانی کی فراہمی ،مواخات،کمیونٹی سروسز،یتیموں کی کفالت ،ڈیزاسٹرمنیجمنٹ میں کام کر رہی ہے ،جوزند گی کے تمام شعبوں کا احاطہ کرتی ہے۔ الحمداللہ ملک بھر کی طرح بلوچستان کے تمام اضلاع میں الخدمت کا نیٹ ورک موجود ہیں ۔بہترین سماجی خدمات پر حکومت پاکستان سمیت بیرون ملک سے اعزازات دیے گیے ہیں ۔الخدمت کی سروسز سے ملک بھر میں استفادہ کرنے والوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے ۔ کروڑوں لوگ ہماری سہولتوںسے استفادہ کر رہے ہیں۔ان تمام سہولتوں کو ملک کے کونے کونے تک پہنچانا چاہتے ہیں ۔اہل خیر الخدمت کا ساتھ دیں