سرینگر(صبا ح نیوز) مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع شوپیان میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے کلبل میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہیدکیا۔ بھارتی فوجیوں نے علاقے کے تمام داخلی اورخارجی راستوں کو بند کردیا اورگھرگھر تلاشی شروع کی۔
قابض حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔