نوشہروفیروز (صباح نیوز) تھرپارکر میں غذائی قلت اور بیماریوں کے باعث 7بچے دم تو ڑ گئے ۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق صحرائے تھر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے ، سول ہسپتا ل مٹھی اور تحصیل چھاچھرو کی ہسپتال میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث7 بچے دم توڑ گئے،ہلاک ہونے والے بچوں میں سات ماہ کی شازیہ، 45 دن کی نائید، احمد، فداحسین، سوائی اور پرکاش کے نومولود بچے شامل ہیں ۔
محکمہ صحت کے مطابق رواں ماہ میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 46 ہوگئی۔