بلاول بھٹو ملک کا مستقبل ہیں، اوراگلی باربلاول بھٹوعوام کے ووٹ سے وزیراعظم بنیں گے،مراد علی شاہ

کراچی (صباح نیوز)نومنتخب وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو ملک کا مستقبل ہیں، اوراگلی باربلاول بھٹوعوام کے ووٹ سے وزیراعظم بنیں گے۔ سندھ  کے لوگوں نے ہمیں پہلے زیادہ سیٹیں دیں،اب واقعی صوبے کے لوگوں کی خدمت کرناپڑیگی ۔

تیسری بار وزیر اعلی منتخب ہونے پر سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ میں تیسری بار وزیراعلی اور پانچویں باراسمبلی کاممبربنا،میں سیاست میں محترمہ شہید کی وجہ سے ہوں،شہید محترمہ بینظیر بھٹو اس وقت بہت یاد آتی ہیں،جب پہلی باراسمبلی کاممبربنااس وقت میرے والد میرے ساتھ تھے ۔میں نے ہمیشہ عزت کے ساتھ کام کیا ہے،دعاہے جب بھی میں اقتدار سے باہرنکلوں توعزت سے ساتھ نکلوں مجھ پر بھروسہ کرنے پر پیپلزپارٹی کوخراج تحسین پیش کرتاہوں،کوشش کرونگاایوان میں فرق نہ رکھوں ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کہا جارہا تھا کہ آپ آج یا کل گرفتار ہوجاو گے جس پر بلاول نے کہاتھا مرادعلی شاہ جیل سے بھی میراوزیراعلی ہوگا،مشکل میں ساتھ دینے پرقیادت کاممنون ہوں،ہم پربہت مشکلات آئیں،آصف زرداری جیل میں رہے،اورفریال تالپورکوعید کی رات گرفتارکیاگیا ،سراج درانی جیل سے اسمبلی چلاتے رہے،پچھلے 5سال میں بہت کچھ برداشت کیاہے،ہرمشکل وقت میں میری پارٹی اور فیملی نے ساتھ دیا۔

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ کراچی کودوسروں سے زیادہ نہیں توکم بھی نہیں جانتا،میں کراچی میں پیداہوا،یہیں سے تعلیم حاصل کی ہے،ہم سندھ میں کسان کارڈ دے چکے ہیں،ہم نے بھوک مٹاوپروگرام کیلئے کام شروع کردیاہے۔کراچی کوکوئی سندھ سے الگ سمجھتاہے تودماغ  سے نکال دے،میری اردو اپوزیشن ممبران سے زیادہ اچھی ہے۔انکا کہنا تھا ذوالفقاربھٹونے ملک کو آئین دیا،اس وجہ سے ملک قائم ہے ،آصف زرداری آئین کو اصل شکل میں لائے ،ذوالفقاربھٹو نے ملک کوایٹمی ٹیکنالوجی دیکردفاع ناقابل تسخیربنایا، آصف زرداری اگلے مہینے صدر کا حلف اٹھائیں گے،

انہوں نے اپنے سارے اختیارات پارلیمنٹ کو دیئے، سندھ کے ارکان آصف زرداری کوصدر کیلئے ووٹ دیں جبکہ دیگرتین صوبوں کی عوام کوبھی پیپلزپارٹی کوووٹ دینے کیلئے قائل کریں گے اوراگلی باربلاول بھٹوعوام کیووٹ سے وزیراعظم بنیں گے۔

نو منتخب وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ میرا جماعت اسلامی کے ساتھ اچھا تعلق رہا ،جماعت اسلامی کے نصراللہ شہید کیساتھ دوستی تھی،ہمیں بھی انتخابی نتائج پر اعتراضات ہیں مگرقانونی راستہ اپنائیں گے،ہم سے جوسیٹیں لی گئیں،واپس لینے کیلئے قانونی جنگ لڑیں گے،ایوان میں بیٹھے ایک ایک ممبر کے فارم45 کی ذمہ داری لیتاہوں،ہمیں ملکی استحکام کو بھی دیکھنا ہے،سندھ کے لوگوں نے ہمیں پہلے سے زیادہ سیٹیں دیں،اب واقعی صوبے کے لوگوں کی خدمت کرنا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے بھرمیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے،سندھ کوبدنام کرنیوالی بات ختم کرکے آگے چلیں،ہمیں لوگوں کومناناآتاہے ان کی نبض جانتے ہیں،ہم ایک ایک چیزکاحساب دینے کیلئے تیارہیں،ہم نے خدمت نہ کی ہوتی تواتنی سیٹیں نہ ملتیں۔ہم ہرچیز درست نہیں کرسکتے،آپ مثبت طریقے سے ہماری غلطیاں بتائیں۔ان کا کہنا تھاسندھ میں اسٹریٹ کرائم اورکچے میں آپریشن بڑے چیلنجز ہیں،5سے6 ماہ میں دہشتگردی کے بڑے واقعات ہوئے،چیزیں بدلنے کیلئے ایک لیڈرچاہیے ہوتاہے،وہ لیڈربلاول بھٹوہیں سیلاب کے دوران بلاول بھٹونے اپنے پروگرام ملتوی کرکی کام کیا۔

انہوں نے کہاکہ سیلاب متاثرین کوگھربنا کردیں،میں نے سوچانوجوان چیئرمین ہیں صبح تک بھول جائیں گے مگرانہوں نے کہا کہ مجھے مکمل پلان بناکردیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے عوام پیپلزپارٹی کی خدمت جانتے ہیںقیادت کویقین دلاتے ہیں پہلے جوکوتاہیاں ہوئیں اب نہیں ہوں گی بلاول بھٹونے 10نکات کااپنا وژن بتایا،آگے کاراستہ دیاہے، انہوں نے کہا ہے سندھ کے منصوبے ملک بھرمیں لیکرجائیں گے۔اگلے5سال سندھ کے عوام کی مزید خدمت کریں گے اوراگلے الیکشن میں قومی اسمبلی نشستوں کی سنچری کریں گے۔