سوات (صباح نیوز)یونیورسٹی آف سوات کیلئے خیبرپختونخواہ حکومت نے100 ملین روپے کا فنڈ جاری کردیا،یہ فنڈ ترقیاتی اور تعمیراتی کام کیلئے جاری کیا گیا،
اس حوالے سے یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فنڈ ملنے سے یونیورسٹی آف سوات کے ادھورے کام مکمل کرنے میں مدد ملے گی جس پرانہوں نے وزیر اعلی محمود خان اور خیبر پختونخوا حکومت کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے تعمیراتی کام میں حائل تمام رکاوٹیںاب ختم ہوجائیں گی اور ادھورے کام مکمل ہونے سے طلباء کیلئے تعلیمی سہولیات میں اضافہ ہوگا،
انہوں نے کہا کہ اب تک3 شعبہ جات کو مین کیمپس چارباغ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دیگر شعبہ جات کو بتدریج منتقل کیا جائے گا جس سے طلبہ کو یونیورسٹی عمارت کے اندر تمام تر سہولیات حاصل ہوجائیں گی۔