اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد کی ضلع کچہری میں کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافہ کے بعد کورونا کے شکار ججز کی عدالتیں بند رہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی ضلع کچہری میں 15 ججز کورونا کا شکار ہو گئے جبکہ ضلع کچہری میں مختلف عدالتوں کے 58 اہلکار بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے۔
کورونا کا شکار ججز کی عدالتیں آج بند رہیں، عدالتوں کو ڈس انفیکشن سپرے کیلئے بند کیا گیا، ضلع کچہری ویسٹ کورٹس میں 10 ججز اور 29 اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ ایسٹ کورٹس میں 5 ججز اور 29 اہلکار کورونا کا شکار ہوئے۔