پنجاب اسمبلی کی 272 خیبرپختونخوا اسمبلی 105نشستوں کے نتائج موصو ل

اسلام آباد (صباح نیوز) پنجاب اسمبلی کی  272 نشستوں  جب کہ خیبرپختونخوا اسمبلی  کے 105حلقوں کے نتائج موصو ل  ہوگئے ۔ کے پی کے میں آزاد امیدوار 85 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہیں وہاں  مسلم لیگ ن 5،جمیعت علمائے اسلام(ف) نے  7 جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی  نے 3،3 نشستیں حاصل کرلی ۔ تحریک انصاف پارلیمنٹیرین 1سیٹ حاصل کی ۔پنجاب اسمبلی کی 272 نشستوں کے نتائج موصول ہوئے ہیں ۔

پنجاب اسمبلی کی 24 نشستوں کے نتائج آنا باقی ہیں ۔ پنجاب اسمبلی کی 123 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔ مسلم لیگ ن پنجاب اسمبلی کی 119 سیٹوں پر کامیاب جب کہ  پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی کی 10 نشستیں سمیٹ لیں۔مسلم لیگ ق 5 ، تحریک لبیک اور استحکام پاکستان ایک ایک نشست پر کامیاب  ہوئی ہے ۔