کراچی(صباح نیوز) کورونا کی پانچویں لہرنے کراچی میں پنجے گاڑ لئے، مثبت کیسز کی شرح 40.13 فیصد پر پہنچ گئی۔
این سی او سی کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے میں 2 ہزار 902 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ شہر قائد میں اب تک اومی کرون کے 430 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
دوسری جانب ملک میں کورونا کے پھیلا نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ چار آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔