اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے خواب کی تعبیر کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے اپوزیشن کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آئیں جنوبی پنجاب صوبہ بنائیں،پی ٹی آئی نے اپنے منشور میں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا، آئینی ترمیم کیلئے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، جنوبی پنجاب صوبہ کے خواب کی تعبیر کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت جنوبی پنجاب صوبے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، جنوبی پنجاب کیلئے الگ انتظامی ڈھانچہ، بجٹ، ملازمتیں رکھی گئی ہیں۔