گلوکارہ مہناز کی -9ویں برسی کل منائی جائیگی


لاہور،احمدیار(صباح نیوز ) ماضی کی مقبول گلوکارہ مہناز کی -9ویں برسی آج 19جنوری بروز بدھ کو منائی جائیگی1956کو سنگیت گھرانے میں پیداہونے والی مہنازنے موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنی والدہ سے حاصل کی 70 کی دہائی میں فلمی افق پر درخشاں ستارہ بن کر ابھریں اور اپنی سریلی آواز کی بدولت فلم انڈسٹری کی ضرورت بن گئیںمہناز نے اپنے کیرئیر میں2500 سے زائد فلم ،ٹی وی اور ریڈیو کے نغمات ریکارڈ کرائے انہوں نے اپنے دور کے تمام مشہور گلوکاروں کے گانے بھی ریکارڈ کرائے وہ 19جنوری 2013کو وفات پاگئی تھیں ۔