پاکستانی قوم ایک بہادر تحریکی اور انقلابی قوم ہے ۔سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری

مانسہرہ(صباح نیوز)جمعیت علما اسلام(ف) کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ۔مولانا فضل الرحمن کا دورہ افغانستان پر پوری قوم کی نظریں ہے  امن وسلامتی  کے متمنی ہیں  بٹگرام میں امیدوران کے ٹکٹ ہولڈر میں ٹکٹ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اکابر پارلیمنٹ پہنچنے تو اس ملک کو ایک اسلامی اور متفقہ آئین دیا ہمیں موقع دیا جاتا تو اس ملک میں اسلامی فلاحی ریاست اور نظام عدل قائم ہوتی،نوکریوں اور گھر بنانے کے دعویداروں نے عوام کو کیا دیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ایک بہادر تحریکی اور انقلابی قوم ہے ۔آج ہم بھیک مانگ کر اثاثے بیچ کر ملکی قرضہ اداکر رہے ہیں ، پہلے بھی الیکشن کیلئے تیار تھے اب بھی تیار ہے استحصالی قوتوں کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ۔

چیف جسٹس فل پروف سیکورٹی میں آتے ہیں ۔ہم اپنے حلقوں میں باوجود بدامنی اور سردی کے جارہے ہیں۔ہم نے 8 فروری کو کتاب کو کامیاب بنانا ہے ۔بہترین معاشی نظام فراہم کرسکتے ہیں ۔ انھوں نے کہا اگر تھریٹ ہے تو ایسے لوگوں کو گرفتار کرنا چائیے ،ہمیں کیوں بتایا جاتا ہے، انہیں گرفتار کیوں نہیں کیاجاتا یہ حکومت کی زمہ داری ہے کہ وہ اسکا علاج کریں ۔سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ انتخابات کیلئے ایسا ماحول ہونا چائیے کہ سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملے ۔مولانا فضل الرحمن کا دورہ افغانستان پر پوری قوم کی نظریں ہے انشا اللہ امن وسلامتی کے لئے کوشاں ہیں۔