نام نہادبھارتی یوم جمہوریہ26جنوری کے پیش نظر مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کی پکڑ دھکڑ تیز

سری نگر: نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ 26جنوری کے پیش نظر مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کی پکڑ دھکڑ تیز کر دی گئی ہے ۔ جموں اورجنوبی کشمیر کے چار اضلاع شوپیاں، کولگام ، اننت ناگ اور پلوامہ میں  بھارتی فورسز نے کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کی ۔جموں نگروٹہ شاہراہ کو سیکورٹی فورسز نے پوری طرح سے سیل کر دیا ہے  سری نگر میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لوگوں پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر فورسز کی تعیناتی عمل میں لا ئی گئی ہے ۔

سری نگر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ جگہ جگہ اضافی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی جو راہگیروں اور مسافروں کی باریک بینی سے تلاشی لے رہے ہیں۔ جنوبی کشمیر کے چار اضلاع شوپیاں، کولگام ، اننت ناگ اور پلوامہ میں بھی بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے جموں شہر میں جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جموں پٹھان کورٹ شاہراہ پر ناکوں کا جال بچھایا گیا اور پنجاب سے آنے والی گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔ ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر بھی چوکسی بڑھائی گئی ہے۔