پشاور(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی منحرف رہنما اکبرایس بابر نے کہا ہے کہ چند وکلا کے گروپ نے تحریک انصاف پر قبضہ کیا ہوا ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے اکبرایس بابر کا کہنا تھا کہ وکلا کا ٹولہ ٹکٹیں بانٹ رہا ہے، تحریک انصاف کے مرکزی دفتر کے باہر کارکنان کا احتجاج جاری ہے۔
اکبر ایس بابر نے کہا کہ تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات لاہور جم خانہ کی طرح ہوئے، یہ ایک سیاسی جماعت کے انتخابات کو جم خانہ سے تشبیہ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت 5 درخواست گزار عدالت میں تھے، لیکن ہمیں نوٹس تک نہیں ملا، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ الیکشن کمیشن کے کام میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔