تہران (صباح نیوز)ایران کے شہر کرج میں کاسمیٹکس ساز فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث ہونے والے دھماکے سے 53افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکہ پروڈکشن لائن کے کچھ حصوں میں گیس لیکج کے باعث ہوا۔
دوسری جانب دارالحکومت تہران کے مغرب میں ضلع البرز میں میڈیکل ایمرجنسی مینجمنٹ سینٹر کے سربراہ احمد مہدوی نے کہا کہ دھماکا شہر کے جنوب مشرق میں پردیس شہر کے سیمین دشت صنعتی ضلع میں ایک کاسمیٹکس سازفیکٹری میں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ہنگامی ٹیمیں ضروری امداد فراہم کرنے کے لیے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں،زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا ۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے اور آتشزدگی کی وجہ سے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔