بنوں(صباح نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے میں پولیو ٹیم پر حملے میں سیکیورٹی پر تعینات دو پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ ضلع بنوں کے علاقے ٹیری رام میں پولیو ٹیم پر حملہ ہو اہے جس میں ایک اے ایس آئی اور ایک اہلکار شہید ہوگئے جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیم پر حملے میں ان کی سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔حملے میں ایک حملہ آور بھی زخمی ہوا جس کا پیچھا کرتے ہوئے فیاض الدین اور سکندر خان پولیس نفری کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئے تھے جہاں حملہ آوروں نے انہیں شہید کردیا۔پولیس کے مطابق پولیس کی بھاری نگری نے حملہ آوروں کے گھر محاصرہ کر لیا ہے۔
Load/Hide Comments