اسلام آباد(صباح نیوز)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے شیخ حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کی دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ وہ شیخ حسینہ کی ان کے عہدے پر کامیابی کے خواہاں ہیں اور ان کی قیادت میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعاون بڑھانے کے منتظر ہیں۔۔۔