بٹ خیلہ (صباح نیوز)جماعت اسلامی کے رہنما ء سنیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے قوم کو بتایا جائے نیوی کا جنگی جہاز بحیرہ احمر کیوں بھیجا گیا ہے؟ مقصد اسرائیل کو یمن حوژی قبائل کے حملوں سے محفوظ کرنا ہے توکسی صورت اس کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسرائیل نے فلسطنیوں کی نسل کشی کے لئے ہیروشیما اور ناگاساکی میں استعمال ہونے والے بارود سے زیادہ بارود استعمال کیا،سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق 8 فروری کی انتخابات کو یقینی بنایا جائے الیکشن سے بھاگنا دہشت گردوں کے مقاصد کو تکمیل تک پہنچانے کے مترداف ہوگا سینیٹ قرارداد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ، حکمران ڈاکو اور بھتہ خور بن چکے ہیں.
ان خیالات کا اظہار انہوںنے بٹ خیلہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کنونشن سے این اے 9 کے امیدوار مولانا جمال الدین اور پی کے 23 کے امیدوار شہاب حسین نے بھی خطاب کیا ۔ کنونشن میں جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی ۔ مشتاق احمد خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کا الیکشن میںلینے کا مقصد غیر اسلامی قوانین کا خاتمہ اور امریکی غلامی سے نجات ہے۔ عوام الیکشن کے دن ترازو کو ووٹ دیں ۔ انہوںنے کہا کہ گزشتہ پی ڈی ایم حکومت نے ایک سال میں 75 قوانین کی منظوری دے کر اس میں ایک بھی غریب عوام کے فلاح و بہود کے نہیں تھا بلکہ ان قوانین میں قومی مجرموں ، چوروں لٹیروں اور خزانہ لوٹنے والوںکو تحفظ فراہم کیا گیا ، ٹرانس جینڈر قانون کا مقصد مرد کے مرد اور لڑکی کا لڑکی سے شادی کی اجازت ہے۔ حکومت نے بیک وقت گیس کی قیمتوں میں 193 فیصد اضافہ کرکے عوام کے جیبوں پر ڈھاکہ ڈالا ہے ۔حکمران ٹیکس کے نام پر عوام سے بھتہ وصول کررہے ہیں ، بجلی کی ایک بل میں گیارہ اقسام کی ٹیکسز بھتہ سے کم نہیں ،
سینیٹ میں میں جماعت اسلامی کا واحد نمائندہ ہوں اس لیے میرے تقریر کے دوران سرکاری ٹی وی کی نشریات بند کردی جاتی ہے ، سینیٹ کے ٰوٹیوب چینل سے میری آواز کو غائب کیاجاتا ہے جماعت اسلامی کو عوام نے مزید پانچ سنیٹرز دئیے تو کسی کا باپ بھی غریب عوام کے خلاف قوانین پاس نہیں کریں گے ، ۔انہوںنے کہا کہ حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں لیول پلئینگ فیلڈ دیں ، ناپسندیدہ سیاسی جماعت کو دیوار سے لگانا الیکشن نہیں سلیکشن ہوگی جسے ہم اور عوام کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے ۔