لاہور ( صباح نیوز) صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے الخدمت ایڈونچر کلب کا افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب الخدمت کمپلیکس لاہور میں منعقد ہوئی ڈائریکٹروالنٹئیرزپروگرام ومرکزی نائب صدرڈاکٹرمشتاق احمدمانگٹ ،معروف بائیکر ٹورسٹ مکرم ترین خان ،ایگزیکٹوڈائریکٹرخبیب بلال سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔
ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الخدمت نوجوانوں میں والنٹئرازم کاجذبہ پیداکرنے اور سیروسیاحت جیسی مثبت سرگرمی کا شوق پیداکرنے کیلئے کوشاں ہے ،ملک پرکسی بھی آفت کے موقع پرپاکستانی نوجوانوں کا جذبہ خدمت دیکھنے کے قابل ہوتا ہے ،حالیہ سیلاب کے دوران الخدمت سے منسلک نوجوان رضاکاروں نے اپنی جانوں کی پروانہ کرتے ہوئے متاثرین کوسیلاب سے بچایا۔