اسلام آباد (صباح نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کے اجلاس میں 10فیصد یا اس سے زائد مثبت کوروناوائرس کیسز کے علاقوں میں نئے ایس اوپیز لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبوں کی مشاورت سے نئے ایس اوپیز کو حتمی شکل دی جائے گی۔جبکہ اجلاس میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری ویکسینیشن مہم کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
این سی اوسی کے اجلاس میں ملک میں بڑھتے ہوئے کوروناوائرس کے کیسز کے تناظر میں تعلیمی اداروں میں ایس اوپیز پر عملدآمد کے حوالہ سے جائزہ لیا گیا اوراس حوالہ سے فیصلہ کیا گیا کہ جن علاقوں یا شہروں میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح10فیصد یا اس سے زائد ہے وہاں پر پہلے سے موجود ایس اوپیز کے علاوہ بھی نئے ایس اوپیز متعارف کروائے جائیں گے اوراس حوالہ سے فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا اوراس کے بعد نئے ایس اوپیز کو حتمی شکل دی جائے گی۔
اجلاس میں بازاروں اورشادی ہالز میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری ایس اوپیز پر عملدرآمد کا جائز ہ بھی لیا گیا۔