امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کیخلاف اپیلیں کل دائر کی جاسکیں گی


 اسلام آباد(صباح نیوز) آئندہ عام انتخابات 2024 کے لئے ریٹرننگ افسران کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں  کل  دائر کی جاسکیں گی، جن پر فیصلوں کے لئے 24 اپیلٹ ٹربیونلز قائم کئے گئے جو 10 جنوری تک ان اپیلوں کو نمٹائیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 25 سے 30 دسمبر تک ریٹرننگ افسران کی جانب سے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی۔ قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر کل 25 ہزار 951 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے جن میں سے 22 ہزار 711 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے ۔کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں  (آج )3 جنوری تک دائر کی جاسکیں گی۔