کراچی (صباح نیوز)کراچی میں شاہراہ فیصل کارساز کے قریب دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں دو افراد جاں بحق اور دوزخمی ہو گئے۔
حادثہ کے نتیجہ میں دونوں کاریں بری طرح تباہ ہو گئیں۔ حادثہ کے نتیجہ میں ایک گاڑی میں سوار دو نواجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جن کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دوسری گاڑی میں سوار دو ونوجوان زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دونوں زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے حادثہ کا شکار دونوں گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔