امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی کی اسلام آباد بلوچ دھرناشرکاء سے حالات اور ضروریات کے حوالے سے فون پر بات چیت

کوئٹہ(صباح نیوز)  امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے اسلام آباد بلوچ دھرنے کے سلسلے میں دھرنے شرکاء سے حالات اور ضروریات کے حوالے سے فون پر بات کی بعدازاں انہوں نے امیر جماعت اسلامی اسلام آبادانجینئرنصراللہ رندھاواسے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اسلام آبادپولیس شرکاء سے احترام ،اخلاق وقانون کے مطابق سلوک کریں یہ کوئی غیر ملکی یا دہشت گردنہیں بلکہ لاپتہ افراد کے لواحقین ،معصوم و مظلوم عوام ہیں ۔جماعت اسلامی اسلام آبادبلوچ دھرنے کے تمام شرکاء کو سردی سے بچائو کیلئے واٹرپروف ٹینٹ ،تیارکھانے کی فراہم کیساتھ بیت الخلاء عارضی انتظامات بھی کرے گی۔

اس موقع پر نائب امیر صوبہ زاہدا ختر بلوچ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔  امیر جماعت اسلامی اسلام آبادانجینئر نصراللہ رندھاوانے کہاکہ جماعت اسلامی نے رول اول سے اسلام آباد دھرنے کے شرکاء کو ہر قسم کاتعاون فراہم کیا میڈیکل کیمپ لگایاکھانے پینے کی اشیاء فراہم کی آئندہ مزید بہتری ووسعت لے آئیں گے بلوچستان سے آئے ہوئے دھرنے شرکاء ہمارے مہمان ہیں دھرنے شرکاء مظلوم اور جائز حقوق کیلئے اسلام آباد آئے ہیں ان مظلوموں کا ہم پر حق ہیں کہ ہم ہر طرح کی سہولیات فراہم کریں ۔مولانا عبدالحق ہاشمی نے نصراللہ رندھاواسے کہاکہ اسلام آباد دھرنے شرکاء کو ہر قسم کی سہولت فراہم کریں تمام شرکاء سے ہرقسم ضروریات کیلئے تعاون کیا جائے ،علاج ومعالجے کیساتھ خواتین کی ضروریات ،بچوں کیلئے دودھ ،  بسکٹ،پینے کا صاف پانی ،کھانے کی اشیاء ،گرم بستر،تیارکھانے سمیت دیگر ضروریات کا خصوصی خیال رکھا جائے۔یہ ہمارے بلوچستان سے آئے ہوئے مہمان ہیں بہت زیادہ احترام کیساتھ ان کی ضروریات کا خاص خیال رکھا جائے ۔

اس موقع پر دھرنے شرکاء نے مولانا عبدالحق ہاشمی جماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن کا شکریہ ادا کیا مولانا عبدالحق ہاشمی نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی ہر ظالم کے خلاف اورمظلوم کیساتھ ہیں حکمرانوں واداروں اورمقتدر قوتیں رویہ وارادے ٹھیک کریں نیک نیتی واخلاص کے فقدان ،طاقت ،زبردستی ،پولیس گردی ،تشدد،گرفتاری ،لاٹھی چارج مسائل کا حل نہیں اس سے نفرت ردعمل احساس محرومی میں اضافہ ہوگا بدقسمتی سے بلوچستان کے نااہل حکمران بھی وفا ق ،مقتدر قوتوں اور اداروں کے ہاں میں ہاں ملانے والے ہیں مگرمچھ کے آنسو نہیں دیانت داری واخلاص اورنیک نیتی وایمانداری سے دھرنے شرکاء کے جائز مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے ۔لاپتہ افراد بلوچستان کا سب سے بڑامسئلہ ہے مگر بلوچستان کے مفادپرست سیاستدان اوروفاق بھی اس اہم تر انسانی مسئلے کو ذاتی سیاسی مفادات کیلئے استعمال کر رہا ہے جس کے جگر گوشے لاپتہ ہوں زندہ انسانوں کا کچھ پتہ نہ چل رہا ہوں انہیں کچھ سمجھ نہیںآتابس انہیں اپنے جگر گوشے چاہیے ہر قیمت پر ،لیکن یہاں اس اہم تر انسانی ایشو پر بھی سیاست ،منافقت ہو رہی ہے جو کہ بہت افسوس ناک اور قابل مذمت ہے