بنو قابل کے لیے استعداد ٹیسٹ کل ( ہفتہ کو) ایف نائن پارک میں ہوگا ، حا مد اطہر ملک

اسلام آباد(صباح نیوز)الخد مت فاوندیشن اسلام آباد کے صدر حا مد اطہر ملک نے کہا ہے کہ الخدمت فائونڈیشن اسلام آباد کے تحت آئی ٹی پروگرام”  بنو قابل ”کے لیے استعداد ٹیسٹ کل 23دسمبر بروز ہفتہ ایف نائن پارک میں ہوگا، جس میں آٹھ ہزار سے زائد بچے بچیاں شریک ہوں گے اور آئی ٹی اور وکیشنل کورسز سے متعلق اپنا ٹیسٹ دیں گے، امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ، نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم ،  امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند اھاوا، اُمیدوار این اے 47محمد کاشف چوہدری ، اُمیدوار این اے 48ملک عبد العزیز بھی ایف نائن پارک میں ہو نے والے ٹیسٹ کا دورہ کر یں گے ، انھوں نے کہا  اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی بار کوئی ایسا ادارہ ہو گا جو اتنا بڑا پروگرام کرے گا جو ہزاروں نوجوانوں پر مشتمل ہوگا اور یہ تمام کورسز فری کاروائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر بنوقابل پروگرام محمد الطاف شیر ، شہزاد سلیم عباسی ، محمد سہیل بھی مو جو د تھے ۔

حامد اطہر نے کہا الخد مت فاونڈیشن بغیر رنگ و نسل اور سیاسی تفریق ملک اور بیرون ملک انسانیت کی خد مت کا فر یضہ سر انجام دے رہی ہے ،  اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں مختلف سینٹرز قائم کر کے نوجوانوں کو کورسز کروائے جا ئیں گے ، سے الخدمت فائونڈیشن کے بنو قابل پرو گرام سے بڑی تعداد میں نو جوان بچے اور بچیاں باعزت روزگار حا صل کر سکیں گے ، اس پرو گرام میں نو جو انوں کو چار ماہ کے شارٹ آئی ٹی کورسز، مصنوعی ذہانت اور وکیشنل کورسز کروائے جا ئیں گے ، جس سے ان کے لیے روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے ، انھوں نے کہا ملک میں بڑھتی ہو ئے نوجوانوں کی آبادی کے پیش نظر ان کے لیے روزگار کا انتظام ایک مشکل کام ہے اس لیے الخد مت فاونڈیشن نے ملک کے بڑے اداروں کے ساتھ ملکر نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا فیصلہ کیا ہے ،ام کو رسز کو مکمل کر نے کے بعد نوجوانوں کو ایک سال کی انٹرن شپ بھی کروائی جا ئے گی اور مختلف اداروں میں ملازمتیںدلوانے کی کو شش بھی کی جا ئے گی ، پروگرام کے ڈائریکٹرالطاف شیر نے ملک کے مایہ ناز  کمپیوٹر کے معتبر اداروں کے ذریعے اسلام آباد کے نوجوانوں کو فری لانسنگ ، ویب ڈیولپمنٹ ، گرافک ڈیزائنگ ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ ، ایمزون ، ورچیول اسسٹنٹ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ سمیت متعددکورسز کروائے جائیں گے ، اس سلسلے میںالخدمت فاونڈیشن نے بنو قابل پروگرام کے لیے شہر کے معروف آئی ٹی پروفیشنلر کی بڑی ٹیم اور اداروں کی معاونت بھی حاصل کی ہے ۔