کراچی (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر ووفاقی وزیر علی زیدی نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی 27 فروری کو گھوٹکی سے کراچی تک عوامی مارچ کرے گی۔اٹھارہویں ترمیم کی باتیں کرنے والے وزیراعلی سندھ خود اختیارات چھین رہے ہیں۔سی ایم صاحب ایک مافیا کے رکن ہیں جس کا گاڈ فادر آصف زرداری ہے۔یہ حکومتوں میں رہنے کے باوجود بھی بی بی کے قاتلوں کو نہیں پکڑ سکتے۔پیپلز پارٹی سے بڑا جمہوریت پر ڈاکہ ڈالنے والا کوئی نہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کوکراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پروفاقی وزیر میاں محمد سومرو، ڈاکٹر ارباب غلام رحیم، حلیم عادل شیخ، امیر بخش بھٹو خرم شیر زمان، سیف الرحمن اور دیگر موجود تھے۔علی زیدی نے کہا کہسندھ کی صدارت ملنے پر چیئرمین عمران خان کا کر گزار ہوں۔سندھ حکومت کالا قانون لائی ہے۔یہ ہمیں 18 ویں ترمیم اور جمہوریت کا سبق سکھاتے آئے ہیں۔آج ساڑھے تین سال ہوگئے۔نیشنل اسمبلی میں یہ کئی کمیٹیوں کے ممبر اور چیئرمین ہیں۔انہوں نے سندھ میں اپوزیشن کے کسی ممبر کو کسی بھی کمیٹی میں نہیں رکھا۔ان سے بڑا جمہوریت پر ڈاکہ ڈالنے والا کوئی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں کراچی نہیں بلکہ پورے سندھ سے مخاطب ہوں۔یہ سندھ کے لوگوں کے تمام حقوق کھا جائیں گے۔انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ ہر ڈویژن کی الگ اتھارٹی بنائیں گے، جیسے کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی۔اٹھارہویں ترمیم کی باتیں کرنے والے سی ایم صاحب خود اختیارات چھین رہے ہیں۔علی زیدی نے کہا کہ سی ایم صاحب ایک مافیا کے رکن ہیں جس کا گاڈ فادر آصف زرداری ہے۔یہ حکومتوں میں رہنے کے باوجود بھی بی بی کے قاتلوں کو نہیں پکڑ سکتے۔یہ بی بی کی برسی پر ناچ گانا کرتے ہیں۔یہ جمہوریت سے پہلے انسانیت سیکھ لیں۔وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ بی بی زرداری کہتے ہیں کہ میں 27 فروری کو کراچی سے اسلام آباد مارچ کریں گے۔میں اعلان کرتا ہوں کہ میں 27فروری سندھ کے عوام کے ساتھ گھوٹکی سے کراچی مارچ کروں گا۔علی زیدی نے کہا کہ ان سے نالے صاف نہیں ہوئے، کچرا ان سے اٹھایا نہیں جاتا یہ صرف باتیں کرتے ہیں۔یہ کے سی آر نہیں ٹھیک کر سکے۔کے فور کا منصوبہ وفاق بنا رہا ہے۔
یہ کتے کے کاٹے کی ویکسین نہیں دے سکتے ۔یہ کورونا کی ویکسین کیا دیں گے۔علی زیدی نے کہا کہ شرجیل میمن کی شہد کی بوتلیں بنانے والے کو پروموشن دے دیا گیا ہے۔کراچی ملک کا معاشی ہے۔کراچی کو اگر ورلڈ کلاس شہر نہیں بنایا تو سندھ کا نظام ٹھیک نہیں ہو سکتا۔پی ٹی آئی 27 فروری کو ہی گھوٹکی سے کراچی مارچ کرنے جارہے ہیں۔
قبل ازیں کہ وفاقی وزیر علی زیدی کی زیر صدارت سندھ ایڈوائزری کونسل کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر میاں محمد سومرو، سابق وزیر اعلی ڈاکٹر ارباب غلام رحیم، اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ، سینئر رہنما امیر بخش بھٹو، جنرل سیکریٹری سندھ مبین جتوئی، سینیٹر سیف اللہ ابڑو، پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان موجود تھے۔اجلاس میں صدر کراچی بلال غفار، جنرل سیکریٹری سیف الرحمن، ایم پی اے ارسلان تاج، ایم پی اے سعید آفریدی، ایم پی اے سدرہ عمران، ایم پی اے ڈاکٹر سنجے، علی پلھ، اللہ بخش انڑ، ایم این اے لال مالہی، طاہر شاہ بھی شریک ہوئے۔پی اے سی کے اجلاس میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاج سمیت مختلف آپشنز پر مشاورت کی گئی ۔