اسلام آباد(صباح نیوز)نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کی سربراہ ایمی پوپ نے ملاقات کی ہے ۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے پاکستان میں قابل قدر کام خاص طور پر 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد انسانی امداد کو سراہا۔ملاقات میں ملک میں آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے جاری منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے آئی او ایم کے مینڈیٹ کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔۔۔