صدر مملکت نے ضمنی مالیاتی بل 2022 کی منظوری دے دی


اسلام آباد(صباح نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ضمنی مالیاتی بل 2022 کی منظوری دے دی ہے، بل 13 جنوری کو قومی اسمبلی سے منظور ہوا تھا۔

صدر مملکت نے فنانس ضمن بل 2022  پر دستخط کردئیے ہیں،، انہوں نے آئین کے آرٹیکل75کے تحت بل کی منظوری دی ہے۔ 13 جنوری کو وزیر خزانہ شوکت ترین نے فنانس ضمنی بل 2022 ایوان میں پیش کیا تھا جسے قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے منظور کیا تھا۔

آج صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے منظوری کے بعد فنانس ضمنی بل ایکٹ بن گیا ہے، یاد رہے کہ 2 روز قبل قومی اسمبلی میں منی بجٹ اور سٹیٹ بینک ترمیمی بل اپوزیشن کے شدید تحفظات اور احتجاج کے باوجود منظور کر لیا تھا جبکہ اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی ترامیم کثرت رائے سے مسترد کردی گئی تھیں