یواین ایف پی اے کا پاکستان میں سکولوں سے باہر نوجوانوں کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد

اسلام آباد(صباح نیوز) اقوام متحدہ کے ادارہ یو این ایف پی اے نے پاکستان میں اسکول سے باہر نوجوانوں کے لیے اسلام آباد میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن(پی آئی ای)میں ورکشاپ منعقد کی،تفصیلات کے مطابق ورکشاپ میں ملک کے تمام صوبوں اور علاقوں سے تعلیم، خصوصی تعلیم اور سماجی بہبود کے نمائندے موجود تھے، پروگرام آفیسر یواین ایف پی اے نے مزید کہا کہ ہمارے تعلیمی میدا ن سے تکنیکی تعلیم (ایل ایس بی ای)غائب ہے،اس لئے اس ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،ہمارے اس پروگرام کا مقصدہمارے اسکولوں میں تکنیکی تعلیم پرتوجہ مرکوز کرنا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تیار کی گئی حکمت عملی کے تحت پاکستان میں آئندہ تکنیکی تعلیم کے چھوٹے چھوٹے تعلیمی ادارے قائم کرینگے اور پہلے سے موجود تعلیمی ادروں میں تکنیکی تعلیم کی استعدادکاربڑھانے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے،

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن محی الدین وانی نے خطاب کرتے ہوے تعلیمی محکمون کے سربراہان سے کہا کہ وہ تکنیکی تعلیم کے فروغ کے لئے سخت گیر نہ بنیں بلکہ معاندانہ روانہ اپنائیں ، انہوں نے کہا کہ سیکرٹریٹ اور ڈائریکٹوریٹ محکمہ تعلیم کی فیلڈ ٹیموں کی مدد کے لیے موجود ہیں۔یواین ایف پی اے کی کنسلٹنٹ انزائرہ روکساس نے پاکستان میں سکولوں سے باہر بچوں(اواوایس سی)کے لیے روڈ میپ کی تیاری میں مددکی یقین دھانی کراتے ہوئے کہاکہ سکولوں سے باہر بچوں کوتکنیکی تعلیم سے روشناس کرایا جائے گا،انہوں نے نئی حکمت عملی کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے مستقبل کے روڈ میپ پر بھی تبادلہ خیال کیا،

یو این ایف پی اے کے کنسلٹنٹ مبشر بنوری نے بتایا کہ ایل ایس بی ای کو تعلیمی میدان میں متعارف کرانے میں کئی رکاوٹیں ہیں تاہم ایسی رکاوٹوں کو دورکرنے کیلئے ہم کوششیں جاری رکھیں گے،یو این ایف پی اے کی نائب نمائندہ لتیکا مسکی پردھان نے بتایا کہ پاکستان میں دوکروڑ 28لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یواین ایف پی اے پاکستانی نصاب میں(ایل ایس بی ای)کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے،انہوں نے محکمہ تعلیم کے نمائندوں سے تعاون طلب کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں پاکستان میں تعلیمی مواقع بہتر بناسکتے ہیں ۔