واشنگٹن(صباح نیوز)امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں کورونا وبا پھر پھیلنا شروع ہوگئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا میں کووڈ 19 اور فلو کے کیسز اچانک بڑھنے لگے ہیں جس کے بعد امریکی محکمہ صحت نے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر کی ہدایت کی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ اعداد و شمار کے مطابق 9 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 2449افراد کیلی فورنیا کے ہسپتا لوں میں داخل ہوئے ہیں جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق کورونا کیسز میں یہ اضافہ معمولی ہے، اس بیماری کے سامنے آنے کے بعد ہر سال سردیوں میں کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔