سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ کے سلسلے میں بھارتی فورسز نے تلاشی کارروائیوں کے دوران5 افراد کر گرفتار کر لیا ہے ۔ دو نوجوانوں کو جنوبی ضلع شوپیاں سے اور تین کو شمالی ضلع بارہ مولا سے گرفتار کیا گیا ۔
جنوبی ضلع شوپیاں کے کے علاقے زینہ پورہ سے گرفتارہونے والوں کی شناخت ساحل نواز خان ولد حق خان اور آصف عزیز گنائی ساکنان خوجہ پورہ کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے ہفتے کے روز شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقے میں عرفات مجید ڈار، توصیف احمد ڈار،اور عبدالمجید ڈار کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس نے الزام لگایا ہے کہ یہ عسکریت پسند ہیں۔ تینوں ملزمین کی شناخت عرفات مجید ڈار ولد عبدالمجید ڈار ساکنہ ہاروان سوپور، توصیف احمد ڈار ولد عبدالمجید ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔