کراچی(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ حکومتی نااہلی ،مفادپرستانہ پالیسیوںوکرپشن سے ہر شعبہ زندگی متاثر ہے، دہشتگردی،مہنگائی کے خاتمے اور معیشت کی بحالی کیلئے ناگزیر ہے کہ سودی نظام سے نجات ،گیس پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی اور قومی مفاد کے مطابق پالیسیاں بنائی جائیں۔فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کیخلاف مقدمات جاری رکھنے کی اجازت جمہوریت کی نفی ہے،مہذب ممالک میں سویلینز کیخلاف فوجی عدالتوں کا تصور بھی نہیں۔غریب وامیر کیلئے الگ الگ قانون کے پیمانے مسائل کی جڑ ہیں، جہاں بجلی چوری پر تو ایف آئی آر درج اور گرفتاری ہوتی ہے مگر قومی خزانے کی لوٹ مارکرنے کی مکمل آزادی ہے، ایسے لوگوں پر تاحیات سیاست کرنے پر پابندی لگائی جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پولٹری ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر عقیل احمد کی قیادت میں صوبائی دفتر میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آج وطن عزیز جن معاشی وسیاسی بحرانوںکا شکار ہے اس کا واحد حل مخلص ودیانتدار ہے ۔