جماعت اسلامی ضلع نارووال نے جنرل الیکشن کے لئے امیدواروں کا اعلان کر دیا


نارووال (صباح نیوز)جماعت اسلامی ضلع نارووال نے جنرل الیکشن کے لئے امیدواروں کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ضلع نارووال کی شوری کا اجلاس زیر صدارت امیر جماعت اسلامی ضلع نارووال طلعت رشید چوہدری شکرگڑھ میں ہوا جس میں ضلع بھر سے شوری کے اراکین نے شرکت کی اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں این اے 75 سے ذیشان سلیم عابد پی پی 54سے قاری محمد ایوب، پی پی 55 سے راشد محمود چوہدری، پی پی 56 سے طلعت رشید چوہدری، پی پی 57 سے احسن عدیل تتلہ ایڈووکیٹ امیدوار ہونگے جبکہ این اے 76 اور پی پی 58 کا فیصلہ ہونا باقی ہے

امیر جماعت اسلامی ضلع نارووال طلعت رشید چوہدری نے کہا کہ اس وقت ملک پاکستان کو صالح اور ایماندار قیادت کی ضرورت ہے جو کہ صرف اور صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے انشااللہ جماعت اسلامی کے امیدوار میدان میں اتر چکے ہیں جو کہ عوام کے پاس ہونگے انہوں نیکہا کہ ہم سراج الحق کے سپاہی ہیں الیکشن والے دن عوام ہمارا ساتھ دے ہم مایوس نہیں کریں گے۔