سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے راولپنڈی کی عدالت میں سرنڈر کردیا


راولپنڈی (صباح نیوز)سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے راولپنڈی عدالت میں سرنڈر کردیا۔9 مئی کے واقعات کے بعد روپوش ہونے والے تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے راولپنڈی کی عدالت میں خود کو سرنڈر کردیا ہے۔

عمر تنویر بٹ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیش ہوئے، وہ 9 مئی واقعات کے مقدمات میں بھی مطلوب تھے۔

عدالت پیشی کے موقع پر بات کرتے ہوئے عمر تنویر بٹ کا کہنا تھا کہ میں نے کورٹ میں سرنڈر کیا ہے اور اپنے اداروں، عدلیہ اور افواج پر پورا یقین ہے، کہ انصاف ملے گا اور ہماری بے گناہی ثابت بھی ہوگی۔

سابق ایم پی اے نے کہا کہ پوری قوم 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہے، بانی پی ٹی آئی بھی اس کی مذمت کرچکے ہیں، ہمارا اس میں کوئی کردار نہیں، واقعی یہ ایک سیاہ ترین دن تھا۔

عمر تنویر بٹ نے کہا کہ جس سیاست میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی نہیں تو وہ سیاست کرنے کا کوئی فائدہ بھی نہیں۔